17 جولائی 2010 - 19:30

فرانس میں حجاب پر ممکنہ پابندی سے متعلق تشویش میں اضافے کےبعد فرانسیسی مسلمانوں کے وفد نے پیرس میں وزیر اعظم فرانکوئس فلون سے ملاقات کی ہے۔

 محمد موسوی کی قیادت میں وفد نے فرانسیسی وزیر اعظم کو ملک میں بسنے والے مسلمانوں کی تشویش سے آگاہ کیا۔ موسی کا کہنا تھا کی انھوں نے وزیر اعظم فلون کو بتایا کہ فرانسیسی میڈیا حجاب پر پابندی کے قانون کے معاملے کو اچھال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ غیر ضرور طور پر کنٹرول سے باہر ہورہا ہے، اسٹریس شہر میں مسجد پر مسلح افراد کے حملےکے بعد فرانس کی مسلم کمیونٹی میں عدم تحفظ کا احساس ابھرا ہے۔

 محمد موسوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فرانکوئس فلون نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مسئلے پر مذہبی عنصر کو ملوث نہیں ہونے دیا جائے گا، حکومت اس مسئلے پر مسلمانوں کے شکوک و شبہات دور کرنےکیلئے تمام ممکن اقدمات کرے گی۔

.................

/152